اردو دنیا کی مایاناز شخصیت اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا
- Home
- اردو دنیا کی مایاناز شخصیت اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا
اردو دنیا کی مایاناز شخصیت اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا
انتہائی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست کے انتقال کی خبر دے رہے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ العزت آپ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کوصبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
مرحوم ظہیرالدین علی خاں( منیجنگ ایڈیٹر سیاست اردو ڈیلی )آج انقلابی شاعر غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ سینے میں شدید تکلیف کی شکایت پر انہیں ہاسپٹل میں منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کی، انتقال کی خبر شہر حیدرآباد اور اردو کے چاہنے والوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس سے تمام حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
ادارہ آدابِ ہند آپ کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کی مرحوم کے انتقال سے اُردو دنیا کو بہت بڑا نقصان پہونچا ہے۔
مفتی محمد ندیم الدین
ایڈیٹر ان چیف
- Share