ایک سو چالیس کروڑ بھارتیہ ایک پریوار

  • Home
  • ایک سو چالیس کروڑ بھارتیہ ایک پریوار
M Shashidar Reddy

ایک سو چالیس کروڑ بھارتیہ ایک پریوار

مسلمانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے ڈرنے کی نہیں بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے

حیدرآباد(آدابِ ہند بیورو) ایم ششی دھر ریڈی سے آدابِ ہند کے نمائندے کی خاص ملاقات اور ریاست تلنگانہ اور مسلم سماج کے متعلق کیۓ ایک سوالات کا بہت ہی پوزیٹو جواب دیا اور آنیوالے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کا یقین ظاہر کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایم ششی دھر ریڈی نے اُردو زبان کے فروغ اور اس کی بقا کے لئے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ اگر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئے گی تو اُردو کو ریاست کی دوسری زبان ہی بقرار رکھا جائے گا اور فروغ اردو پر اہم فیصلے لئے جائیں گے۔
وقف بورڈ کے متعلق انہوں نے دو الفاظ میں کہا کہ وقف اراضیات پر جو قبضے ہو گئے ہیں اُن کو برخاست کیا کیا جائے گا اور اس کی آمدنی کو مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا۔
ریاست تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن پر کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آئےگا اس پر عمل کیا جائے گا۔
آخر میں ایم ششی دھر ریڈی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھرسو کریں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنی حصے داری درج کرائیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی پورے ملک کی عوام کو اپنا مانتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں “سب کا ساتھ” “سب کا وکاس” “سب کا وشواس” اور “سب کا پریاس” سے ہی ملک ترقّی کرے گا اور دنیا بھر میں ایک مثال قائم کرے گا۔

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *