عام آدمی پارٹی کے منچریالہ حلقہ کے دفتر کا افتتاح ریاستی کنوینر دیدی سدھاکر کے ہاتھوں کیا گیا
- Home
- عام آدمی پارٹی کے منچریالہ حلقہ کے دفتر کا افتتاح ریاستی کنوینر دیدی سدھاکر کے ہاتھوں کیا گیا
عام آدمی پارٹی کے منچریالہ حلقہ کے دفتر کا افتتاح ریاستی کنوینر دیدی سدھاکر کے ہاتھوں کیا گیا
بتاریخ 10 اگست، جمعرات کو حلقہ بندی کے کوآرڈینیٹر نعیم پاشا کی ہدایت پر نیسپور منڈل ارو سریرام پور میں پارٹی دفتر کا افتتاح عمل میں لایا گیا، ریاستی کنوینر، عام آدمی پارٹی جناب دیدی سدھاکر اور ریاستی کور کمیٹی کے ارکان نے افتتاحی کیا، اس موقع پر ریاستی کنوینر جناب دیدی سدھاکر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرے گی اور مفت تعلیم اور مفت اسپتال تلنگانہ کے عوام کا حق ہے۔انہوں نے انتخابی حلقوں میں مقابلہ کرنے پر زور دیا۔ بدعنوان بی آر ایس حکومت کو بے دخل کرنا ہماری پارٹی کا ہدف ہے۔ضلع کنوینر نالہ ناگیندر پرساد اور حلقہ کنوینر نعیم پاشا نے کہا کہ وہ پورے ضلع میں پارٹی کو مضبوط کریں گے اور عام آدمی پارٹی کو ریاست میں اقتدار میں لائیں گے۔
منچیریالہ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان کے عہدے اس طرح ہیں کور کمیٹی کے ارکان مجید ہیں،مالم مادھو پیڈپلی پارلیمنٹ کے کنوینر ہیں،یوتھ ونگ کے صدر رندھیر سنگھ،سریش بابو سی وائی ایس ایس کے صدر، ریاستی ترجمان پرکشن مشیرآباد حلقہ انچارج راکیش، منچیریالہ ضلع کنوینر ناگیندر پرساد،ضلعی جنرل سیکرٹری نعیم پاشا،سی وائی ایس ایس کے ضلع صدر کونٹو راجندر، ضلع یوتھ ونگ کے صدر سرینواس، سینئر لیڈرتروپتی،سنتوش، وجے، سری کانت قابل ذکر ہیں۔
- Share