سیکرٹریٹ کی دونوں مساجد کا شاندار افتتاح
- Home
- سیکرٹریٹ کی دونوں مساجد کا شاندار افتتاح
سیکرٹریٹ کی دونوں مساجد کا شاندار افتتاح
وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ نے عزت مآب گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن کے ساتھ ڈاکٹر بی آر( سیکرٹریٹ )کے احاطے میں نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا۔ امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ میں کثیر تعداد میں وزراء، رکن اسمبلی، ایم ایل سی، چیف سکریٹری محترمہ شانتی کماری، سیکرٹریٹ ملازمین اور دیگرتقریب میں موجود تھے۔ مسجد کے افتتاح میں مہمان خصوصی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر جناب اسد الدین اویسی اور فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے چندشیکھرراؤ نے اپنے مختصر خطاب میں تلنگانہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا اور گنگا جمنا تذہیب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
- Share