ظہیرالدین علی خان :مہاجرین کے لیے انصاری صحابہ کے کردارکے حامل شخصیت :ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری

  • Home
  • ظہیرالدین علی خان :مہاجرین کے لیے انصاری صحابہ کے کردارکے حامل شخصیت :ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری
Dr Syed Habeeb Imam Quadri

ظہیرالدین علی خان :مہاجرین کے لیے انصاری صحابہ کے کردارکے حامل شخصیت :ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری

حیدرآباد:8؍اگسٹ(راست) حیدرآباددکن مہاجرین کی پناہ گاہ رہا ہے۔ 1857سے لیکردورحاضر تک جب جب بھی ظلم وستم ہوتا رہا ۔ مہاجرین ہجرت کرکے حیدرآباد کا رخ کرتے رہے ہیں اوران مہاجرین کاتعاون انسان دوست مقامی مسلمان یا مختلف امدادی تنظیمیں بھی کرتی ہیں۔لیکن ان میں ایک نمایاں نام جناب ظہیرالدین علی خان کاآتا ہے۔ کشمیر‘ گجرات سے لیکربرمائی مہاجرین کی انصاری صحابی کی طرح مددگارثابت ہونے والے ظہیرالدین علی خان ‘محتاجوں،غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنے والے ظہیرالدین علی خان ‘ اس دنیافانی سے کوچ کرگئے ۔ان خیالات اظہارایک پریس نوٹ میں ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے پسماندہ طبقات بالخصوص مسلمانوں کے لیے ان کے خدمات کوسنہرے لفظوں سے لکھے جائے گے۔مرحوم کی کوشش رہتی تارکین وطن کوکم سے کم مشکلات کاسامناکرناپڑے۔ جس کے لیے وہ بے چین رہتے تھے۔ فسادات‘مالنچنگ میں قتل ہونے والے افراد سے آپ کی ہمدردی بہت زیادہ تھی۔مالنچنگ میں مرنے والے افراد خاندان اوریتیم بچوں کی تعلیم کے لیے آپ ہمیشہ سرگرم رہتے تھے اورہمیشہ غریبوں ،یتیموں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتےتھے‘ملت کوسماجی طورپر ترقی دینے کے لیے اہم کردار اداکیا۔ خاندان روزنامہ سیاست کے غم کی اِس گھڑی میں تمام حضرات سے تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ظہیرالدین علی خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ خاندان اور تمام اہلِ تعلق کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *