غزہ کے آخری بڑے اسپتال کو اسرائیلی فوج نے زبردستی خالی کرالیا
- Home
- غزہ کے آخری بڑے اسپتال کو اسرائیلی فوج نے زبردستی خالی کرالیا
غزہ کے آخری بڑے اسپتال کو اسرائیلی فوج نے زبردستی خالی کرالیا
غزہ کے آخری بڑے اسپتال کو اسرائیلی فوج نے زبردستی خالی کرالیا ہے اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں آخری باقی ماندہ اسپتال کو زبردستی خالی کرا لیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے طبی عملے کو حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی، کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں IDF نے پوچھ گچھ کے لیے لے جایا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر حسام شدت پسند گروپ حماس کا آپریٹر ہے، وزارت صحت کے مطابق جمعہ کو اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔ اس میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ہسپتال ’حماس کے شدت پسندوں کا گڑھ‘ ہے اس لیے وہاں کارروائی کی گئی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ پندرہ سنگین مریضوں، 50 دیکھ بھال کرنے والے اور 20 ہیلتھ ورکرز کو انڈونیشیا کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا میں طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں 181 مسافر سوار
جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ گرنے کی خبر ہے۔ اس طیارے میں تقریباً 181 افراد سوار تھے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل کر دیوار سے ٹکرا گیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دھواں نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
اس واقعے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق حادثے کی وجہ طیارے کا پرندوں سے ٹکرانا معلوم ہوتا ہے۔
یونہپ نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو اداروں نے طیارے کے عقب سے مسافروں کو باہر نکال لیا ہے۔
- Share