منی پور تشدد پر کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے کیا کہا؟
- Home
- منی پور تشدد پر کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے کیا کہا؟
منی پور تشدد پر کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے کیا کہا؟
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات سے شروع ہونے والا ہے اور اس سے قبل کل جماعتی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کو حکمراں جماعت کی طرف ہر مسئلہ پر بحث کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت ہر اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے جس کی منظوری قواعد کے مطابق اسپیکر سے دی جائے گی۔
جوشی نے کہا کہ اس سیشن میں 32 قانون سازی کے مسائل پر بحث ہونی ہے۔
اس سے قبل لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی طرف سے بلائی گئی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں حکومت نے منی پور میں جاری تشدد سمیت تمام مسائل پر بات کرنے کا یقین دلایا۔
مئی میں جب سے منی پور میں تشدد شروع ہوا، اپوزیشن اس پر حکومت سے واضح کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
- Share