واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔
- Home
- واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔
واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا، “پاکستان میں ہم اس کی وجہ سے شدید غمزدہ اور مایوس ہیں۔ ان گھناؤنے اور شیطانی واقعات کا مقصد بین مذہبی تعلقات کو ٹھیس پہنچانا، امن کو خراب کرنا، مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو بڑھانا ہے۔”]
انہوں نے کہا، “میں حکومتوں بالخصوص مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان واقعات کو روکیں۔ چند مٹھی بھر برے لوگوں کو کروڑوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہیں اس گھناؤنے ایجنڈے کو چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
حال ہی میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے معاملے میں عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو واپس جانے کا کہا تھا۔
حال ہی میں سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
عراق نے بھی سویڈن سے اپنے سفارت کار کو واپس بلا لیا ہے اور سویڈش کمپنیوں کے ساتھ کاروبار معطل کر دیا ہے۔
عراق میں مظاہرین بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کے باہر جمع ہو رہے تھے۔ مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے کے احاطے کو آگ لگا دی۔
- Share