ایٹالہ راجندر نے سیلاب سے متاثر ہنماکونڈہ اور ورنگل کا دورہ کیا

  • Home
  • ایٹالہ راجندر نے سیلاب سے متاثر ہنماکونڈہ اور ورنگل کا دورہ کیا
E Rajender

ایٹالہ راجندر نے سیلاب سے متاثر ہنماکونڈہ اور ورنگل کا دورہ کیا

وہ نعیم نگر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پیدل دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ضروری اشیاء فوری فراہم کراتے ہوئے نظر آئے۔ سیلاب میں ڈوبے علاقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تلسی بار اسکوائر پر کل سیلاب میں بہہ گئے راجو گوڑ (41) کی لاش آج گوپالپورم تالاب میں ملنے کے بعد ایٹالہ راجندر ان کی تعزیت کے لئے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاندان کو مناسب امداد فراہم کی جائے۔ ہنماکونڈہ اور ورنگل کی تمام کالونیاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔ 12 فٹ پانی علاقوں میں بھرا ہوا ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے علاقے میں کافی نقصان ہوا ہے۔ گھریلو اشیاء سے لیکر الیکٹرونک ساز و سامان سب کچھ برباد ہوچکا ہے حتٰی کہ بچوں کے سرٹیفکیٹ بھی پانی کی نظر ہو چکے ہیں۔ نعیم نگر وڈی پلی تالاب کے آس پاس اور بھدرکالی ندی کے آس پاس آدھے کلومیٹر کے فاصلے تک سب پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا تھا کہ نالوں کی توسیع ہوگی یکن ایسا نہیں ہوا آج حالات سب کے سامنے ہیں۔

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *