دہلی سےعالمی سفیر برائےامن سری لکھن سنگھ سینئر سیکوریٹی آفیسر سابق صدرجمہوریہ ہند سری رام ناتھ گوئندکی حیدرآبادآمد
- Home
- دہلی سےعالمی سفیر برائےامن سری لکھن سنگھ سینئر سیکوریٹی آفیسر سابق صدرجمہوریہ ہند سری رام ناتھ گوئندکی حیدرآبادآمد
دہلی سےعالمی سفیر برائےامن سری لکھن سنگھ سینئر سیکوریٹی آفیسر سابق صدرجمہوریہ ہند سری رام ناتھ گوئندکی حیدرآبادآمد
بین الاقوامی سفیر برائے امن ایم اے نجیب سے خیرسگالی ملاقات
حیدرآباد:21؍اگسٹ(پریس نوٹ ) ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں مختلف مذہبی روایات اور رسومات رائج ہیں۔ لیکن صرف ایک ہی عقیدہ ہے اور وہ ہے پوری انسانیت کو ایک خاندان سمجھ کر سب کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا۔ان خیالات کااظہار آ ج ایم اے نجیب کےولاواقع قسمت پورہ پرآج سری لکھن سنگھ سینئر سیکوریٹی آفیسر سابق صدرجمہوریہ ہند سری رام ناتھ گوئند کے ساتھ ایک خیرسگالی ملاقات کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر حیدرآباد کے این جی اوزاورسیاسی قائدین موجودتھے۔ سری لکھن سنگھ نے منافرت اور مذہبی شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے اب ہمیں میدان عمل میں آنا ہوگا،حصول عمل کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کوقربانی پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ایم اے نجیب کی کاوششوں کی سرہناکی اوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ امن کے لیے ان کے ہمیشہ ساتھ رہے گے ۔ ایم اے نجیب بین الاقوامی سفیر برائے امن نے کہاکہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ملکی سطح پر پیارومحبت، باہمی اخوت اور مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ ربط اور تعاون سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ امن کے فروغ کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت پربات کرتے ہوئے انہوں نے کاکہ کل کے مقابلہ آج اس کی اہمیت و ضرورت کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اس لئے ہم سب کو پورے خلوص اور نیک نیتی سے امن کے مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع ڈاکٹرمحمدتحسین امام چیرمین گلوبل پیس میشن‘ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری ‘عبدالقدیراوردیگرموجودتھے۔
- Share