جے پور ایکسپریس فائرنگ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل
- Home
- جے پور ایکسپریس فائرنگ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل
جے پور ایکسپریس فائرنگ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل
حیدرآباد: جے پور ایکسپریس دہشت گردانہ حملے کے چوتھے شخص کی شناخت سید سیف اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بازار گھاٹ، نامپلی کا رہنے والےتھے۔ ان کے پسماندگان میں 3 بیٹیاں ہیں، سب سے چھوٹی صرف 6 ماہ کی ہے۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نامپلی کے ارکن اسمبلی جعفر حسین معراج سیف اللہ کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور میت کو حیدرآباد لانے کی لئے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کی مدد کریں۔
اور ان کی اس مشکل گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑے رہیں۔
سیف اللہ گجراتی گلی میں ایک موبائل شاپ پر ملازم تھے اور اجمیر سے ممبئی کے راستے حیدرآباد واپس آرہے تھےجب یہ دہشت گرد واقعہ پیش آیا اور سیف اللہ کی موت واقع ہوگئی۔
- Share