سپریم کورٹ آج راہل گاندھی کی اپیل پر سماعت کرے گا
- Home
- سپریم کورٹ آج راہل گاندھی کی اپیل پر سماعت کرے گا
سپریم کورٹ آج راہل گاندھی کی اپیل پر سماعت کرے گا
سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے دائر اپیل پر 21 جولائی کی سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ وہ اپنے “مودی کنیت” کے تبصرے سے متعلق ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی سزا پر روک لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کی اپیل کو پہلے گجرات ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔ ہتک عزت کیس کی سماعت جسٹس بی آر گوائی اور پی کے مشرا پر مشتمل بنچ کرے گی۔ قبل ازیں سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے فوری سماعت کی درخواست کی اور 18 جولائی کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ کے سامنے کیس کو لایا، جس کے بعد عدالت گاندھی کی عرضی سننے پر راضی ہوگئی۔ اپنی اپیل میں راہول گاندھی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر گجرات ہائی کورٹ کے 7 جولائی کو سنائے گئے فیصلے پر روک نہیں لگائی گئی تو اس سے اظہار رائے، سوچ اور بیان کی آزادی پر قدغن لگ سکتی ہے۔
- Share