غزہ میں جنگ بندی
- Home
- غزہ میں جنگ بندی
غزہ میں جنگ بندی
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی ہے، یہ بات چیت ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے قبل کسی معاہدے تک پہنچنے کی حتمی کوشش کا حصہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران صدر بائیڈن نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی پر زور دیا اور صدر بائیڈن نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔
یہ بات چیت نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد ہوئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے ایک سینئر وفد کو قطر بھیج رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے کہا کہ اس مقصد کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر یرغمالیوں کو حماس اُن کے صدر بننے سے پہلے رہا نہ کیا تو مشرقی وسطیٰ کو جہنم بنا دیں گے۔
- Share