منی پور کے لوگ پریشان حال، مودی سرکار منی پور سے لا تعلقی دیکھا رہی ہے
- Home
- منی پور کے لوگ پریشان حال، مودی سرکار منی پور سے لا تعلقی دیکھا رہی ہے
منی پور کے لوگ پریشان حال، مودی سرکار منی پور سے لا تعلقی دیکھا رہی ہے
ہمارے انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے ریاست کا دورہ کرنے کے بعد لوگوں سے درد کی دل دہلا دینے والی کہانیاں سنیں۔ وہ تمام بربادی کی داستانیں تھی۔
▫️ 50,000 سے زیادہ لوگ جن میں 10,000 معصوم بچے بھی شامل ہیں، ناکافی سہولیات کے ساتھ ریلیف کیمپوں میں ہیں، خاص طور پر خواتین کے لیے، اور انہیں ادویات اور خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
▫️ معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں، بچے سکول جانے سے قاصر ہیں، کسان اپنی کاشتکاری بند کر رہے ہیں، اور لوگ مالی نقصانات اور نفسیاتی مشکلات دونوں سے دوچار ہیں۔
دو کمیونٹی کے درمیان تقسیم گہری تشویشناک ہے۔
انتخابی ریلیوں، ٹرین کے افتتاح، اور بی جے پی کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کےپاس وقت درکار ہے پر ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے پاس منی پور کے لوگوں کی پریشانیوں اور تکالیف کو دور کرنے یا بین کمیونٹی مسائل کو حل کرنے کی سمت میں کام کرنے کا وقت نہیں ہے۔
مودی سرکار منی پور کے حالات سے نمٹنے میں بے خبر اور بے ڈھنگی دکھائی دیتی ہے، جو پارلیمنٹ میں جامع بیان کی عدم موجودگی سے ظاہر ہے۔
- Share