کے ٹی آر نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں نیانی اسٹیل برج کا افتتاح کیا
- Home
- کے ٹی آر نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں نیانی اسٹیل برج کا افتتاح کیا
کے ٹی آر نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں نیانی اسٹیل برج کا افتتاح کیا
تلنگانہ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقیات کے وزیر کے ٹی آر نے ہفتہ کو اندرا پارک اسٹیل برج کا افتتاح کیا جسے سابق وزیر نینی نرسمہا ریڈی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اسٹیل کا پل جو کہ 2.25 کلومیٹر طویل ہے اور چار لین پر مشتمل ہے۔پل کی لاگت 450 کروڑ ہے، اسٹیل برج کے افتتاح کے بعد وزیر کے ٹی آر نے بتایا کہ اس کا نام نرسمہا ریڈی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس پل کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (SRDP) کے 36ویں منصوبے کی تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیر نے حیدرآباد میں مزید ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، جس کا مقصد شہر کی ترقی کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانا ہے۔
اس پل کی تعمیر سے وی ایس ٹی جنکشن، آر ٹی سی کراس روڈز، اور اندرا پارک کراس روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں کمی کی امید ہے۔ اسٹیل پل کے ذریعے بنائی گئی سڑک روزانہ ایک لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت کی گواہ ہے۔ عام طور پر، تیلگو تھلی فلائی اوور سے آنے والی گاڑیوں کو بھاری ٹریفک اور متعدد جنکشنوں کی وجہ سے او یو اور نالہ کنٹا جیسی منزلوں تک پہنچنے میں تقریباً 30 سے 40 منٹ لگتے ہیں۔ اس پل کے افتتاح کے بعد شہر حیدرآباد ترقی کی مثال پش کر رہا ہے۔
- Share