چندر چوڑ نے انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی

  • Home
  • چندر چوڑ نے انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی

چندر چوڑ نے انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی

جسٹس چندر چوڑ نے انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی۔
بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے قومی انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ”افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ’’مجھ سے کسی نے اس بارے میں بات نہیں کی اور میں ایک عام شہری کی حیثیت سے اپنی ریٹائرمنٹ کا لطف اٹھا رہا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بدھ کو انسانی حقوق کمیشن کے نئے سربراہ کے ناموں پر غور کرنے کے لیے میٹنگ کی۔

اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے بھی شامل تھے۔

قومی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کا عہدہ یکم جون سے کل وقتی چیئرپرسن کے بغیر ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ارون کمار مشرا قومی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ تھے۔

9391101110
  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *