گیانواپی مسجد کے سروے پر روک
- Home
- گیانواپی مسجد کے سروے پر روک
گیانواپی مسجد کے سروے پر روک
سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کے سروے پر 26 جولائی کی شام 5 بجے تک روک لگانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔
مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر سنوائی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اپنے حکم میں کہا، “ہم ہدایت دیتے ہیں کہ وارانسی کی ضلعی عدالت کا حکم بدھ (26 جولائی) کی شام 5 بجے تک نافذ نہیں ہوگا اور اس دوران فریقین وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کو الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں۔
بی بی سی کی نامہ نگار سچترا موہنتی کے مطابق، اس سے قبل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ‘اس جگہ پر ایک اینٹ بھی نہیں ڈالی گئی اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
مہتا نے کہا کہ سروے کے تحت صرف پیمائش کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر تصاویر اور ویڈیوز لی جا رہی ہیں۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی ریکارڈ پر لیا کہ اے ایس آئی کسی قسم کی کھدائی نہیں کر رہا۔
عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ اگلے ایک ہفتے تک احاطے میں کوئی کھدائی نہ کی جائے۔
مسلم فریق کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکیل نے وارانسی کی عدالت کے سروے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔
جمعہ کو وارانسی کی عدالت نے اے ایس آئی کو گیانواپی مسجد میں سروے کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں 4 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔
- Share