تلنگانہ اکانکشالا ویدیکا کے زیراہتمام دانشوروں کی کانفرنس منعقد
- Home
- تلنگانہ اکانکشالا ویدیکا کے زیراہتمام دانشوروں کی کانفرنس منعقد
تلنگانہ اکانکشالا ویدیکا کے زیراہتمام دانشوروں کی کانفرنس منعقد
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)بی جے پی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین ایٹیلا راجندر نے حیدرآباد میں کے سی آر حکومت کی ناکامیوں اور تلنگانہ کے مستقبل پر ایک میٹنگ میں حصہ لیا اور کے سی آر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایٹیلا راجندر نے اس میٹنگ میں اہم موضوعات پر روشنی ڈالی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ
ہم سب کی جدو جہد سے تلنگانہ ریاست حاصل ہوئی ہے۔
ہم نے دیکھا کہ کس طرح تلنگانہ ریاست کے لوگوں کو نو سال تک دھوکہ دیا گیا ہے، ذلیل کیا گیا اور ان کی عزت نفس کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔
تعلیم معاشرے کی ترقی کا محور ہے۔ لیکن کے سی آر نے اس تعلیم کو نظر انداز کیا۔
غریبوں کی یونیورسٹیاں جو شعور کا مرکز تھیں برباد ہو چکی ہیں۔
سرکاری یونیورسٹیوں کی سابقہ شان کو بحال کرنے کا مطالبہ اس پلیٹ فارم پر کیا گیا ہی۔
کالجوں میں اساتذہ کی بھارتی روک دی گئی ہے۔ 8 ہزار سکول بند کر دیے گئے۔
بہت سے سکولوں میں اساتذہ نہیں ہے۔
گیسٹ لیکچررز کو چھ ماہ سے بھی تنخواہ نہیں دی گئی ہیں۔
کے سی آر نے 15 سال سے کام کرنے والوں کو بے رحمی سے ہٹا کر گھٹیا کلچر پر پردہ اٹھایا ہے۔ ہم اسے ٹھیک کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔
اساتذہ کی بھرتی ہونی چاہئے لیکن کے سی آر نے پولیس میں بھارتی کی ہے۔
اس اجلاس کے تسلسل کے طور پر 6 تاریخ کو عوامی مسائل پر میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ہم تلنگانہ کے عوام کے مسائل کو کتاب کی شکل میں سامنے لائیں گے۔ اس اجلاس میں
رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر، ریٹائرڈ چیف جسٹس نرسمہا ریڈی، سابق آئی اے ایس آفیسرس رتنا پربھا، تیجاوتا رام چندردو، سابق آئی پی ایس آفیسرس اروند راؤ، تلنگانہ لکچررس فورم پرالا شیکھر، نیشنل ڈی نوٹیفائیڈ کاسٹس ممبران ترکا نرسمہا، اسودھاماریڈی، سابق ٹی ایس پی ایس سی کے ممبران، وی ٹی پی ایس سی کے پروموشنل ممبران، وی آئی پی ایس ایس ایف کے سابق ممبران۔ زراعت میں تجربہ رکھنے والے این نائک، مرلی منوہر، سابق ایم ایل سی موہن ریڈی، ڈاکٹر سی ایل وینکٹ راؤ، ریونیو اسپیشلسٹ لچی ریڈی، بھومی سنیل، تلنگانہ وٹھل، ایریگیشن کے سابق ایگزیکٹیو انجینئر وٹھل راؤ، ریٹائرڈ انجینئر اندراسینا ریڈی، دامودر ریڈی، سودھا رام چندریڈی، سُو رام چندریڈی، ریونیو اسپیشلسٹ۔ پولس افسران انجایا، سنکاری ستیہ نارائنا، او یو کے طلبہ لیڈران انجینیو، نہرو نائک، جان، ومشی، نریش، پرگیہ بھارتی سے بی ایس شرما، سنیل ماڈیگا، گڈم سائی، کالوجی ٹی وی کے ایم ڈی داساری سری نواس، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے، تجزیہ کار سوریپلی سری نواس، سی اے بی سی کے مختلف لیڈران سوری پالی، راؤ سماجی کے صدر کے طور پر شریک ہوئے۔
- Share