جلسہ شہادت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کا انعقاد
- Home
- جلسہ شہادت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کا انعقاد
جلسہ شہادت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کا انعقاد
مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں کی شرکت و خطاب
حیدراباد 24 جولائی( پریس نوٹ )ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں صدر مکہ مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی حج و عمرہ نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتے وہ حضرت عمر ہوتے اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شخصیت کیسی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یکم محرم کو حضرت عمر بن خطاب رضہ کی شہادت منائی جاتی ہے ۔وہ ان خیالات کا اظہار مفتی محبوب شریف نظامی کی قیامگاہ واقع کشن باغ میں جلسہ شہادت حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے مخاطب تھے جو اج بعد نماز ظہر منعقد ہوا ۔صدر اردو ڈیویلپمنٹ محمد تمیز الدین نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور اس پر عمل کی تلقین کی۔مولانا مفتی نور الاسلام حسامی امام مسجد عائشہ ٹول گیٹ نے کہا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی کا مقام و مرتبہ اعلی و ارفع ہے ۔اپ رضی اللہ تعالی عنہ کو زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی ہے آپ دوسرے خلیفہ کے ساتھ ساتھ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹرمحمد ضیا اللہ شریف نے قرآت کلام پاک پیش کی۔ اس موقع پر عتیق الرحمان بھی موجود تھے ۔آخر میں ڈاکٹر محمد اعجاز الزمان صدر مکہ مدینہ عازمین حج و عمرہ ویلفیر اسوسی ایشن نے مولانا مفتی محبوب شریف نظامی کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی
- Share