رکن اسمبلی راجندر کی عوام سے اپیل
- Home
- رکن اسمبلی راجندر کی عوام سے اپیل
رکن اسمبلی راجندر کی عوام سے اپیل
رُکن اسمبلی جناب ایٹالہ راجندر نے حضور آباد حلقہ کے ریونیو اور میونسپل عہدیداروں کے ساتھ مسلسل بارش کا جائزہ لیا۔
عوام سے اپیل کی ہے کہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے اور جن کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ امدادی کاموں میں تیزی لئے ہوئے ضروری اشیاء فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ نقصانات کا تخمینہ فوری طور پر حکومت کو روانہ کیا گیا ہے۔ اور عہدیداروں سے مسلسل رابطہ قائم کیا جا رہا ہے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی، رکن اسمبلی خود ہر چیز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے حضور آباد کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک کہ کوئی ہنگامی صورتحال نہ ہو۔ پارٹی کے کارکن اور عہدیدار اُن کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔
- Share