حضرت امام حسین رضہ کی قربانی تا قیامت مشعل راہ

  • Home
  • حضرت امام حسین رضہ کی قربانی تا قیامت مشعل راہ
10th Muharram Program

حضرت امام حسین رضہ کی قربانی تا قیامت مشعل راہ

جلسہ یاد حسین رضہ سے ڈاکٹر یسین حسامی۔ایس کے افضل الدین۔محمد تمیز الدین اور دیگر کے خطابات

حیدرآباد۔31جولائی(پریس نوٹ)ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں صدر اسوسی ایشین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو واقعات کربلا سے واقف کروانے کیلئے مکہ مدینہ عازمین حج و عمرہ ویلفیر اسوسی ایشین کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے بہ پابندی جلسہ یاد حضرت امام حسین رضہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام کی آبیاری کیلئے حضرت امام حسین کی قربانی تاقیامت مشعل راہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ آج مسلمان حسینی کردار اپنائیں۔وہ ان خیالات کا اظہار وہ اسوسی ایشن کے دفتر مہدی پٹنم میں جلسہ یاد حسین رضہ سے کیا۔جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک سے ہوا۔ڈاکٹر یسین حسامی نے کہا کہ باطل طاقتیں سراٹھارہی ہیں۔حق وباطل کے درمیان جنگ ازل سے جاری ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ حق کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کی ابتداء قربانی اور انتہا بھی قربانی سے ہوتی ہے۔ایس کے افضل الدین سابق نائب صدر اردو اکیڈیمی نے کہا کہ اسلام کے خاطر حضرت امام حسین رضہ جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے واقف کروانا بے حد ضروری ہے۔محمد تمیز الدین صدر اردو ڈیولپمنٹ نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کیلئے حضرت امام حسین رضہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔رہتی دنیا تک شہدائے کربلا کی یاد منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں۔حضرت امام حسین رضہ نے جام شہادت نوش کرنے کے دوران نماز کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر محمد حبیب احمد جنرل سکریٹری میناریٹی ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان مکمل طورپر دین میں داخل ہوجائیں ۔نمازوں کی پابندی کی جائیں ۔تلاوت قرآن کو روز کا معمول بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہوں گے ہمارے مصائب و مشکلات ختم نہیں ہوں گے۔آخر میں مسلمانوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں کریں۔اس موقع پر حسنت شاہ۔عتیق الرحمن۔محمد عبدالرحمن۔مولانا محمد نصیر الدین۔محمد اشرف۔خالد شریف۔محمد مسعود۔محمد ساجد بن عبدالعزیز۔صالح بن عبداللہ با حاذق۔محمد احمد۔محمد توفیق۔محمد مقصود۔محمد خضر ۔اوصاف صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *