اللہ ربّ العزت بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اس پر کامل یقین ہی ایمان کی دلیل ہے
- Home
- اللہ ربّ العزت بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اس پر کامل یقین ہی ایمان کی دلیل ہے
اللہ ربّ العزت بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اس پر کامل یقین ہی ایمان کی دلیل ہے
بھارت کا مسلمان پریشانیوں سے گھرا ہوا ہے ہر دوسرے دن مسلمانوں یا ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے، ہر دور حکومت میں شریعت کے ساتھ کھلواڑ اور اس میں مداخلت کی کوشش کی جاتی ہے اس کے باوجود بھارت کا مسلم سماج پورے صبر و تحمل سے کام لیتا ہے اور بھارت کے قانون، دستور اور آئین پر بھروسہ کرتے ہوئے امن و سکون سے اس سرزمین پر زندگی گزار نے کی کوشش کرتا ہے۔
کچھ سال قبل بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا، گجرات میں فسادات برپا ہوئے، ممبئی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا کہنا کا مطلب ہر محاذ پر مسلمانوں کے مذہی، جانی و مالی نقصانات پہونچانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے اور اب ایک نئے فتنے کے ساتھ فرقہ پرست قوتیں ملک کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے لوگ سبھا انتخابات میں ان قوتوں کو بھرپور فائدہ پہنچے اسی کی کڑی ہے وراناسی کی گیانواپی مسجد بابری مسجد کے بعد اب اس مسجد کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس مسجد کا سائنٹیفک سروے بھی عدالت کے ذریعے کروایا جا رہا ہے۔ بھارت کا مسلم سماج اس کارروائی کی وجہ سے بے چین اور پریشان ہے پر آج وقت کا تقاضہ ہے مسلمانوں کو پوری حکمت سے کام لیتے ہوئے کسی قسم کا شر اور احتجاج نہیں کرنا چاہیے اور اللہ کی بارگاہ میں اپنا ہر معاملہ پیش کر دینا چاہیے اور ملک کی عدلیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے عدالت کا فیصلہ آنے تک خاموشی اختیار کرنی چاہیے۔ فرقہ پرست قوتیں چاہتی ہیں مسلم سماج سڑکوں پر اترے اور ہنگامہ کھڑا ہو اور اُن کو مواقع مل جائے مسلم املاک کو نقصان پہونچانے کے لئے اور غیر ضروری مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے نوجوانوں کی زندگیاں برباد کر دی جائیں۔
نوجوانوں سے اپیل ہے صبر سے کام لیں اور اللہ سے رجوع ہوتے ہوئے اس کی بارگاہ میں اپنا مقدمہ پیش کریں یقیناً اللہ ربّ العزت بہترین فیصلے کرنے والا ہے اور وہ سب کا محفوظ ہے
مفتی محمد ندیم الدین
صدر آل انڈیا علماء کونسل
- Share