شہید سیف الدین کی اہلیہ کو سرکاری امداد
- Home
- شہید سیف الدین کی اہلیہ کو سرکاری امداد
شہید سیف الدین کی اہلیہ کو سرکاری امداد
مجلس کی کامیابی نمائندگی
حیدرآباد( بیورو رپورٹ) اکبر الدین اویسی کی رہنمائی پر ریاستی حکومت کا اعلان جئے پور ایکسپریس حادثے میں شہید ہونے والے مرحوم سیف الدین کی اہلیہ کو سرکاری نوکری ڈبل بیڈروم فلیٹ کی ساتھ ساتھ تینوں بچیوں کے نام پر دو دو لاکھ روپے فکس ڈپازٹ کیے جائیں گے۔ اسمبلی سیشن میں جب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر نے وزیر کے ٹی راما راؤ سے درخواست کی کہ مرحوم سیف الدین کی اہلیہ کی مدد کی جائے تو وزیر کے ٹی راما راؤ نے امداد کا اعلان کردیا اور جئے پور ایکسپریس حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کچھ دن قبل جئے پور ایکسپریس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مرحوم سیف الدین کو ایک فرقہ پرست ذہن رکھنے والے دہشت گرد نے گولی مار کر شہید کردیا تھا۔
- Share