گوشہ محل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا درد، نفرت کا سوداگر مجبور نظر آتے لگا

  • Home
  • گوشہ محل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا درد، نفرت کا سوداگر مجبور نظر آتے لگا
T Raja Singh

گوشہ محل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا درد، نفرت کا سوداگر مجبور نظر آتے لگا

حیدرآباد: ٹی راجہ سنگھ نی تلنگانہ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ آئندہ بار اسمبلی کے رکن نہیں رہیں گے اپنی تقریر میں انہوں نے حلقے کی ترقی پر بات کی اور وزیراعلیٰ کو دورہ کرنے کی گذارش کی۔ راجہ سنگھ کے تیور اب کچھ ٹھنڈے نظر آنے لگے ہیں کیوں بھارتیہ جنتا پارٹی میں ان کوئی اہمیت اور وقار باقی نہیں رہا ہے۔ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات نزدیک آرہے ہیں ریاست میں سیاسی پارہ چرتا ہوا نظر آرہا ہے، راجہ سنگھ نے اپنی سیاست چمکانے کے نفرت کا سہارا لیا تھا اور اسی کا نتیجہ ہے آج وہ سیاسی گلیاروں میں ایک کھوٹے سکے کی مانند نظر آنے لگے ہیں۔ پارٹی میں اُن کی کوئی عزت نہیں ہے حۃ کہ پارٹی کارکنان بھی اُن سے دوری بنائے ہوئے ہیں، اسمبلی میں وہ بہت ہی لاچار اور مجبور نظر آرہے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا جاۓ اور اُن کی سیاسی زندگی کا سورج غروب ہو جائے۔ ٹی راجہ سنگھ اُن سبھی سیاست دانوں کے لیے ایک زندی مثال ہے جو نفرت کی سیاست کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں اور ریاست و ملک میں نفرت کا بازار گرم کرتے ہیں۔ یاد رہے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کا کبھی بھی اعلان ہو سکتا ہے نومبر یا دسمبر میں انتخابات ہونے کی قیاس آرائیاں ہیں۔

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *