راہل گاندھی لداخ میں والد راجیو گاندھی کو اس طرح خراج عقیدت پیش کریں گے۔
- Home
- راہل گاندھی لداخ میں والد راجیو گاندھی کو اس طرح خراج عقیدت پیش کریں گے۔
راہل گاندھی لداخ میں والد راجیو گاندھی کو اس طرح خراج عقیدت پیش کریں گے۔
آدابِ ہند( بیورو) کانگریس لیڈر راہول گاندھی لداخ میں پینگونگ جھیل کے کنارے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں جھیل کے کنارے راجیو گاندھی کی دو تصویریں نظر آ رہی ہیں۔
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا، “آج راہل جی ان کو پھول چڑھائیں گے۔ راجیو جی کو پاگونگ جھیل بہت پسند تھی۔ آج ہم اس عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے اس ملک کے لیے اپنی جان قربان کی۔”
راہل گاندھی کے انسٹاگرام پر ہفتہ کی دوپہر کچھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔ ان تصویروں میں راہل گاندھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پینگونگ جھیل کی طرف جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے شوہر اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار جگہ ویر بھومی پہنچی ہیں۔
ان کے ساتھ بیٹی پرینکا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور کئی رہنما موجود ہیں۔
پی ایم انڈیا کے مطابق 40 سال کی عمر میں وزیر اعظم بننے والے راجیو گاندھی ہندوستان کے سب سے کم عمر وزیر اعظم تھے۔ وہ 20 اگست 1944 کو اس وقت کے بمبئی میں پیدا ہوئے۔
یاد رہے راہل گاندھی بھارت جوڈو یاترا پور ملک میں کر رہے ہیں اور بھارتیہ جانتا پارٹی کی نفرت اور مذہب کی سیاست کو چیلنج کرتے ہوئے وہ اب لداخ پہونچ نے والے ہیں۔
- Share