منی پور کے سی ایم بیرن سنگھ دہلی پہنچے، ریاست کی موجودہ صورتحال کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بتایا

  • Home
  • منی پور کے سی ایم بیرن سنگھ دہلی پہنچے، ریاست کی موجودہ صورتحال کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بتایا
Riots In Manipur

منی پور کے سی ایم بیرن سنگھ دہلی پہنچے، ریاست کی موجودہ صورتحال کے لیے کانگریس کو ذمہ دار بتایا

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ جمعرات کو دہلی کے دورے پر ہیں۔ وہ یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

میٹنگ سے پہلے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کے بعد منی پور میں امن ہے۔

بیرن سنگھ نے امیت شاہ سے ملاقات کو معمول کے کام کا حصہ بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہاں وزیر داخلہ امت شاہ سے مشورہ لینے آئے ہیں۔
وہیں لداخ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیرن سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی نے لداخ میں رہتے ہوئے منی پور کے بارے میں کیوں سوچا؟ اگر آپ لداخ جارہے ہیں تو لداخ کی بات کریں۔

منی پور میں آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ کانگریس کا نتیجہ ہے۔ انسانی جان پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ کانگریس کے دور میں راجستھان میں کیا ہو رہا ہے؟ مغربی بنگال میں؟ دہلی میں؟

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *