میٹرو ریل کے لئے پرانے شہر کا ڈرون سروے مکمل
- Home
- میٹرو ریل کے لئے پرانے شہر کا ڈرون سروے مکمل
میٹرو ریل کے لئے پرانے شہر کا ڈرون سروے مکمل
(آدابِ ہند ڈسک) محمد ہارون عثمان
حیدرآباد میٹرو رائل لمیٹڈ (ایچ ایم آر ایل) اولڈ سٹی میٹرو الائنمنٹ کے لیے ڈرون سروے مُکمل کرلیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ (ایچ ایم آر ایل) نے اولڈ سٹی میٹرو پروجیکٹ کی صف بندی کے لیے ڈرون سروے کیا ہے۔ یہ سروے منصوبے کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور کسی بھی ممکنہ چیلنج کی نشاندہی کرنے کے لیے کیا گیا ہے، حیدرآباد شہر میں میٹرو کا یہ مرحلہ جلد شروع ہونے کے آثار ہیں۔
شہر حیدرآباد بالخصوص پرانے شہر کی عوام میٹرو کا بےصبری سے انتظار کر رہی ہے، پرانے شہر کی عوام حکومت سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ شہر کے اس حصہ کو بھی ترقی ملنی چاہئے جیسا شہر کے دوسرے حصوں میں دیکھنے میں آرہا ہے میٹرو ریل، انفراسٹرکچر، آئی ٹی کمپنیوں کا جال سب نئے شہر کی زینت بنا ہوا ہے پرانے شہر کی عوام بھی ان ترقیاتی سرگرمیوں کی حصےدار بننا چاہتی ہے اور اچھے مستقبل کی خواہش رکھتی ہے۔
اتوار کو پرانے شہر کے اہم عمارات بشمول متاثرہ مکانات اور میٹرو ٹرین کی پٹریوں کا ڈرون معائنہ کیا گیا۔ ایچ ایم آر ایل کے عہدیداروں کے مطابق یہ سروے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حکم پر کیا جارہا ہے جنہوں نے ایچ ایم آر ایل سے تیاری کے کام کو تیز کرنے کو کہا ہے۔ کے سی آر نے جولائی میں حیدرآباد اولڈ سٹی میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے 500 کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔
دارالشفاء جنکشن اور شاہ علی بنڈہ جنکشن کے درمیان رکاوٹ والے علاقے میں سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے، متاثرہ املاک کی صحیح پیمائش حاصل کرنے کے لیے سروے کیا کیا گیا ہے۔ ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی کے مطابق میٹرو الائنمنٹ اور ستون کی منصوبہ بندی میں اس سروے سے مدد ملے گی۔ اس لائن پر میٹرو کی تعمیر کے لیے ایک اہم مسئلہ تقریباً 103 مذہبی اور دیگر حساس عمارتوں کا تحفظ ہے، جن میں 21 مساجد، 12 مندر، 12 عاشور خانہ، 33 درگاہیں، 7 قبرستان اور 6 چھلّے شامل ہیں۔
- Share