تلنگانہ میں بارش کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند

  • Home
  • تلنگانہ میں بارش کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند
Rain Alert

تلنگانہ میں بارش کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے بارش کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ دریں اثنا، جڑواں آبی ذخائر ہمایت ساگر اور عثمان ساگر مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب ہو گئے ہیں۔ دونوں آبی ذخائر اپنی پوری آبی سطح کے قریب ہیں۔ آئی ایم ڈی کے انتباہ کے پیش نظر کہ بارش اگلے دو دنوں تک جاری رہے گی، جل بورڈ کے عہدیداروں نے آج صبح 8 بجے جڑواں آبی ذخائر کے دونوں گیٹ 2 فٹ بلند کردیئے۔ ہمایت ساگر کے دو دروازوں سے کل 1373 کیوسک پانی اور عثمان ساگر کے دو دروازوں سے موسی ندی میں 442 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے اور مقامی عوام سے احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے پچھلے دو دن سے حیدرآباد اور سکندرآباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کسی حد تک عوام نے گرمی سے نجات پائی ہے۔ اکتوبر اور ستمبر کے مہینوں میں بھی موسم گرما جیسی گرمی نے عوام بالخصوص ضعیف اور بیمار شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا دو دن کی بارش سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

جل بورڈ کے ایم ڈی ڈانکیشور نے مختلف محکموں کے افسران کو موسی کیچمنٹ علاقوں کے بارے میں چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ عوام بھی احتیاط سے کام لیں اور ضروری ہو تبھی باہر نکلیں۔

https://amzn.eu/d/gS4fYAm
  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *