برطانیہ میں تین لڑکیوں کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے
- Home
- برطانیہ میں تین لڑکیوں کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے
برطانیہ میں تین لڑکیوں کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے
محمد ہارون عثمان(اگست 4, بیورو رپورٹ) مرسی سائیڈ میں مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی تھیم والی ڈانس پارٹی میں تین چھوٹی بچیوں کے قتل کے بعد برطانیہ کے کئی شہروں میں انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی طرف سے تشدد کے دوران 90 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیورپول، ہل، برسٹل، مانچسٹر، بلیک پول اور بیلفاسٹ میں ہفتے کے روز پرتشدد مظاہروں کے دوران بوتلیں پھینکی گئیں۔ دکانوں کو لوٹ لیا گیا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ تاہم، تمام مظاہرے پرتشدد نہیں تھے۔
وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ پولیس کو نفرت پھیلانے والے “انتہا پسندوں” کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے، لیورپول میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس پر اینٹیں، بوتلیں اور آگ پھینکی گئی۔ ایک پولیس افسر پر کرسی سے حملہ کیا گیا اور اس کے سر پر چوٹیں آئیں۔
تشدد کے جواب میں، لنچ ٹائم کے دوران چند سو مخالف فاشسٹ مظاہرین نے اتحاد اور رواداری کا مطالبہ کیا اور نعرے لگائے: “مہاجرین کا استقبال ہے، ہماری سڑکوں سے گندگی دور کرو۔”
وہ شہر کے دریا کے کنارے جمع ہونے والے امیگریشن مخالف مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ وہاں جمع ہونے والے تقریباً ایک ہزار افراد اسلام کے خلاف گالیاں دے رہے تھے کہ دونوں فریقین کے درمیان تصادم کو روکنے کے لیے پولیس کو سخت محنت کرنا پڑی۔ لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی پولیس فورس کو تعینات کرنا پڑا۔
مظاہروں اور بدامنی کا یہ سلسلہ اتوار کی صبح بھی کچھ دیر جاری رہا۔ اس دوران پولیس کی طرف پٹاخے پھینکے گئے۔ پولیس ہنگامہ آرائی کے سامان کے ساتھ موجود تھی مرسی سائیڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ‘سنگین خرابی’ کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان میں سے دو کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل جینی سمز نے کہا: “سوموار کو ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے المناک واقعات کے بعد، مرسی سائیڈ میں بد نظمی، تشدد اور توڑ پھوڑ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ جو لوگ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ اس شہر کے لیے سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں پیدا کر رہے ہیں۔
- Share