Amit Shah In Khammam: بھارتیہ جنتا پارٹی کی تلنگانہ پر توجہ مرکوز Congress Is 4G
- Home
- Amit Shah In Khammam: بھارتیہ جنتا پارٹی کی تلنگانہ پر توجہ مرکوز Congress Is 4G
Amit Shah In Khammam: بھارتیہ جنتا پارٹی کی تلنگانہ پر توجہ مرکوز Congress Is 4G
امیت شاہ کا دورہ کھمم تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں جوش نظر آرہا ہے، پر کیا یہ کارکنان کا جوش عوام کے ووٹ میں تبدیل ہوگا یہ دیکھنے والی بات ہے۔ بنڈی سنجے کمار جب سے ریاستی صدر کی کرسی سے ہٹائے گئے ہیں پارٹی میں گروپ بندی نظر آرہی ہے، ایم کشن ریڈی کی ریاست میں ایک الگ رتبہ اور عزت ہے تو وہیں ایٹالا راجندر کے چاہنے والوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اس کے باوجود پارٹی کی زمینی پکڑ ریاست میں کمزور ہے۔ بھارتیہ رشٹرا سمیتی عوامی مسائل اور فلاح و بہبود کی وجہ سے عوام میں مقبول ہے تو وہیں کانگریس کی سماجی انصاف کی پالیسی ایک بڑی وجہ ہے جو اس کو ریاست میں مضبوط اپوزیشن کی کیٹیگری میں رکھتی ہے۔
امیت شاہ کے دورے کی کُچھ خصوصیات اور انہوں نے کیا کہا اس پر بھی ایک نظر ڈال لیتے ہیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے کے اس الزام کا جواب دیا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ تلنگانہ کے کھمم میں ‘ریتھو گوسا-بی جے پی بھروسہ’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کبھی بھی کے سی آر اور اسد الدین اویسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، بلکہ ہم ان کے خلاف لڑیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر حکومت کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پنڈال میں جمع بھیڑ سے یہ بھی پوچھا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ بی جے پی اویسی یا کے سی آر کے ساتھ اتحاد کرے گی اور جواب میں انہیں حوصلہ افزا ریکشن نہیں ملا۔
امیت شاہ نے ملکارجن کھرگے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، اتحاد کا خیال چھوڑو، ہم (بی جے پی اور بی آر ایس) ایک ساتھ اسٹیج بھی شیئر نہیں کر سکتے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے عوام کو بتایا کہ بی جے پی آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور ریاست میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا مستقبل کا وزیر اعلیٰ پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی سے ہوگا۔
انہوں نے خاندانی سیاست کے لئے کانگریس، بی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم پر بھی تنقید کی اور انہیں “4 جی، 3 جی، 2 جی” پارٹیاں قرار دیا۔ امیت شاہ نے کہا، کانگریس ایک 4G پارٹی ہے – جواہر لال نہرو، اندرا جی، راجیو جی اور اب راہول گاندھی – یہ چار نسلوں کی پارٹی ہے۔ KCR کی پارٹی 2G پارٹی ہے اور اویسی کی پارٹی 3G پارٹی ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا، نہ 2 جی آئے گا، نہ 3 جی آئے گا، نہ 4 جی آئے گا۔ اب کمل کی باری ہے اور وہی آئےگا۔
- Share