“One Nation One Election” غیر آئینی: اویسی

  • Home
  • “One Nation One Election” غیر آئینی: اویسی
One Nation One Election

“One Nation One Election” غیر آئینی: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے اعلان کے بعد حکومت کے سامنے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔

حکومت نے 18-22 ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے اسی پر اویسی نے حکومت کے سامنے کُچھ مطالبات رکھے ہیںاویسی نے کہا ہے کہ حکومت چین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بیان دے اور ریزرویشن کی حد میں اضافہ کرے۔

اویسی نے کہا، “ہم شروع سے ہی خصوصی اجلاس کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ چین ہندوستان کی 2000 مربع کلومیٹر زمین پر قابض ہو گیا ہے۔ چین پر بحث ہوئی چاہیے ہے ملک کی سلامتی جڑا ہوا حساس پہلو ہے، ہم نے ڈیپسانگ اور ڈیمچک میں زمین کھو دی ہے۔ گوگرہ-ہاٹ اسپرنگ ہم 25 گشتی مقامات پر گشت کرنے سے قاصر ہیں۔ پونگ سونگ سو جھیل میں بفر زون کھول دیا گیا ہے، اس پر بحث کی ضرورت ہے، اس لیے حکومت کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اس سیشن میں حکومت کو 50% ریزرویشن کی حد سے تجاوز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم خود او بی سی کمیونٹی سے آتے ہیں، اس لیے ریزرویشن کی حد کو بڑھانا ان کی ذمہ داری ہے۔ روہنی کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ دے دی ہے اس پر بھی بحث ہونی چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی اویسی نے اسرو کے سائنسدانوں اور ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو پارلیمنٹ میں بلانے اور انہیں اعزاز دینے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سرمائی اجلاس کی تاریخوں کا بھی اعلان کرنا چاہئے۔

ایک ملک، ایک انتخابی بل کی بحث پر اویسی نے کہا کہ یہ ناممکن ہے اور اگر ایسا بل آتا ہے تو یہ غیر آئینی ہوگا۔ یاد رہے مودی حکومت ملک ‘ One Nation One Election” پر بل لانے جا رہی ہے جس کو کُچھ سیاسی قائدین کی جانب سے غیر آئینی کہا جا رہا ہے۔

  • Share

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *